Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 105 اموات

کورونا وائرس سے پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 105 اموات
June 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورنا وائرس سے پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ 105 اموات ہو گئیں ، جبکہ 4ہزار 646 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وائرس نے ملک بھر میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار 172 جبکہ سامنے آنیوالے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 317 سے تجاوز کر چکی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 39 ہزار 819 ،سندھ میں 39 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں 14ہزار 6 ،بلوچستان میں 6ہزار 788 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 ،گلگت بلتستان میں 925 اور آزاد کشمیر میں 412 افراد میں کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اب تک 35 ہزار 18 افراد مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔