Friday, May 17, 2024

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جناح اسپتال کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی میں کوئی انتظامات نہ کئے گئے

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جناح اسپتال کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی میں کوئی انتظامات نہ کئے گئے
March 15, 2020


کراچی ( 92 نیوز) کورونا وائرسسے  نمٹنے کیلئے سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں سے ایک جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ تو بنادیا گیاہے  ،تاہم اسپتال کی او پی ڈیز اور ایمرجنسی میں کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ۔

کورونا وائرس کا وار  جاری ہے ، مُلک بھر میں حفاظتی انتظامات  کئے جا رہے ہیں ، کراچی کے جناح اسپتال میں آئسولیشن وارڈ بھی قائم کردیے گئے  لیکن او پی ڈیز میں بچاؤ کیلئے انتظامات نہیں کیے جاسکے ۔

جناح اسپتال میں آنے والے مریضوں اور تیمارداروں کو وائرس سے بچاؤ کیلئے انٹری پوائنٹ پر

کسی قسم کی سہولت دستیاب نہیں  ، کسی گیٹ پر بھی پانی، سینیٹائزر، صابن اور ماسک فراہم نہیں کیے جارہے  ۔

شہریوں کا کہنا ہے کورونا وائرس عالمی وباء کی صورتحال اختیار کرچکی ہے  جس سے بچاؤ کیلئے اسپتال جیسی جگہ پر سہولیات کا نہ ہونا انتہائی پریشانی کا باعث ہے  حکومت کو چاہیے اعلانات سے بڑھ کر تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔