Tuesday, April 23, 2024

کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی

کورونا وائرس سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 143 ہو گئی
April 19, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز)  ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 143 ہو گئی ،پمز اسپتال میں زیر علاج کورونا کا شکارپی ایچ ڈی ڈاکٹر بھی جان کی بازی ہار گیا۔ پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے ، 24 گھنٹوں میں مزید 157 افراد میں وارئرس کی تصدیق ہو گئی ،  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمارت کے مطابق ملک میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد سات ہزار چھ سو اڑتیس ہو چکی ہے،جبکہ اموات کی تعداد ایک سو تنتالیس ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کیسز کی تعداد 3410 تک پہنچ گئی،  سندھ میں تعداد 2355 ہوگئی ہے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1077اور اسلام آباد میں 163ہے۔ بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں تعداد 250 تک پہنچ گئی،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سب سے زیادہ 21.13 فیصد کیسز لاہورمیں رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں 15.13فیصد اور راولپنڈی میں  4.11 فیصد مریض ہیں ، اب تک 1832 افراد کورونا کو شکست دیکر روبصحت ہوئے ۔ دوسری جانب پمز اسلام آباد کی آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج 69 سالہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر نقی الدین انتقال کر گئے ، فوکل پرسن کورونا وائرس پمز ڈاکٹر نسیم اختر نے ڈاکٹر نقی الدین کے انتقال کی تصدیق کر دی ، ڈاکٹر نقی 13اپریل کو کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے ۔ محکمہ صحت کے مطابق لودھراں میں  تبلیغی مرکز قنرطینہ سنٹر میں  52 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، چند روز قبل 180 افراد کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کیا گیا تھا ، متاثرہ افراد کو اسپیشل  ایجوکیشن سنٹر آئسولیشن وارڈ  منتقل کر دیا گیا ، تونسہ شریف میں تبلیغی جماعت کے تیرہ غیرملکی صحت یاب ہو گئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ سنٹر سے ڈسچارج کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے خبر دار کیا کہ صوبے خصوصاً پشاو میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ بدستور ہے ،  ترجمان اجمل وزیر کے مطابق خیبرمیڈیکل  یونیورسٹی  میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کی استعداد بڑھا دی گئی ہے ، اب  40 کی بجائے 700 ٹیسٹ ہوا کریں گے ۔ ادھر حکومت نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا ، افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو ہفتہ میں دو دن مرحلہ وار پاکستان لایا جائے گا۔