Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر

کورونا وائرس سے مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر
May 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پر حملے جاری ہیں ۔ مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر ہو گئے جس کے بعد تعداد 519 تک پہنچ گئی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس کی رپورٹ کے مطابق اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ نرسز کی تعداد 75 ہے۔ رپورٹ کے مطابق طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 10 جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف اسپتالوں میں زہر علاج ہیں اور 259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں۔ پمز اسپتال میں کورونا میں مبتلا ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کا علاج کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ مریضوں کی دیکھ بھال پر تعینات کورونا وائرس مریضہ ڈاکٹر ثروت کی جانب سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔ ملک بھر میں ڈاکٹروں کی جانب سے حفاظتی سامان کی دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ بار بار کیا جاتا ہے۔