Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس سے مزید 9 پاکستانی جاں بحق، 426 نئے کیسز

کورونا وائرس سے  مزید 9 پاکستانی جاں بحق، 426 نئے کیسز
September 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس میں واضح کمی آنے لگی   ، گذشتہ روز 426 نئے کیسز اور 9 اموات سامنے آئیں  ۔ 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد نے  کورونا وائرس کو شکست دی جس کے بعد  ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار کے قریب رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق 24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس  کے 426 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 9 افراد جاں ہو گئے ، ملک بھر میں اموات کی تعداد 6359 تک  پہنچ گئی  ،  ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 506 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 794 رہ گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 659 تک پہنچ گئی  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 969 ، پنجاب میں 97 ہزار 389   ، کے پی کے میں 36 ہزار 711  ، بلوچستان میں 13 ہزار 402  ، اسلام آباد میں 15 ہزار 780  ، جموں و کشمیر میں 2340 اور گلگت بلتستان میں 3068 ہے ۔

  گذشتہ روز 22 ہزار 830 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔۔ ملک بھر میں اب تک 28 لاکھ 25  ہزار 40 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں   ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے  جبکہ اس وقت 1  ہزار 17 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔