Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
April 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک روز کے دوران پانچ ہزار 234 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار 165 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 917 ، پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار 953 ، خیبرپختونخوا میں 89 ہزار 255 ، بلوچستان میں 19 ہزار 610 ، اسلام آباد میں 59 ہزار 401۔ ، آزاد کشمیرمیں 12 ہزار 984 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 45 مریض ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 56 ہزار 347 ہے۔ سندھ میں 5 ہزار 29 ، پنجاب میں 28 ہزار 871 ، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 707 ، اسلام آباد 10 ہزار 779  ، گلگت بلتستان میں 75 ، بلوچستان میں 279 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 1 ہزار 607 فعال کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک ایک سال سے 10 سال کے 40 بچے اموات کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز بھی کورونا سے شدید متاثرہیں۔ تعداد بھی روز بروز بڑھنے لگی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 ہزار 170 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 6 لاکھ 7ہزار 205 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔