Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہو گئے

کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہو گئے
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہو گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں ایک ہزار 893 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 21 ہزار 425 ، پنجاب میں 3 لاکھ 41 ہزار 390 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  33 ہزار 746 ، بلوچستان میں 25 ہزار 476،  اسلام آباد میں 81 ہزار 540 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 388 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 623 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 105 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز پنجاب میں 45 اور سندھ میں 14 اموات ہوئیں۔ 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 51 ہزار 478 ہے۔ سندھ میں 24 ہزار 335 ، پنجاب میں میں 16 ہزار872 ، کے پی میں 4 ہزار 563 ، اسلام آباد میں 3 ہزار 715 ، گلگت بلتستان 117 ، بلوچستان میں ایک ہزار 60 ، آزاد جموں و کشمیر میں 816  ایکٹوکیسز ہیں ۔