Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ، 530 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ، 530 نئے کیسز رپورٹ
October 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس  کے وار جاری  ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 530 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں  ۔ 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض صحت یاب ہوگئے ، ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 تک پہنچ گئی ،گذشتہ روز 30  ہزار 22 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا وائرس کے 530 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے  ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 588 ہوگئی  ، ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 609 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہو گئی ہے  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 543 ، پنجاب میں 1 لاکھ 892 ، خیبرپختونخوا   میں 38 ہزار 367  ، بلوچستان میں 15 ہزار 541  ، اسلام آباد میں 17 ہزار 428  ،آزاد جموں و کشمیر میں 3131 اور گلگت بلتستان میں 3955 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 30 ہزار 22 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 14 ہزار 818 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 852 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔