Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 14 ہزار434 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 78 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 14 ہزار434 ہو گئی
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائر س کی تیسری لہر پاکستان میں برقرار ہے ، مہلک وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4757 افراد میں مہلک وارس کی تصدیق ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  10.8 فیصد  رہی ۔  سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 65 ہزار433 متاثرہوچکے ہیں ،  پنجاب میں متاثرین کی تعداد 2لاکھ20 ہزار392 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں    87 ہزار 55  اور بلوچستان 19ہزار557 اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔  اسلام آباد میں 57ہزار833، آزاد کشمیرمیں 12ہزار663  گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 24  ہوگئی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ 412 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،3ہزار 912 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔اب تک 6 لاکھ 3 ہزار 126 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 965 افراد  کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ  19 لاکھ 7 ہزار 329 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔