Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس سے مزید 69 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 5ہزار266 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 69 افراد جاں بحق ، مجموعی تعداد 5ہزار266 ہو گئی
July 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے وارجاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید69افراد جاں بحق ہو گئے  جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 5ہزار 266ہو گئی۔

کورونا کیسز میں بتدریج کمی آنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2769 نئے کیسز اور69 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز 2 لاکھ 51 ہزار 625 ہوگئے، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5266 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 61 ہزار 917 ہے۔

اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 5 ہزار 533 کورونا مریض ہیں،پنجاب میں 87 ہزار 43،خیبرپختونخوا میں 30 ہزار 486،بلوچستان میں 11ہزار185،اسلام آبادمیں 14 ہزار 108،گلگت بلتستان میں 1671 اور آزادکشمیر میں 1599 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں میں سب سے زیاددہ 2013 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 1795،خیبرپختونخوا میں 1099،اسلام آباد میں 153 اور بلوچستان میں 126 مریض جان کی بازی ہار گئے،آزادکشمیرمیں 44 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا متاثرین دم توڑگئے، ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 85 ہزار 170 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے۔