Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس سے مزید 6 افراد چل بسے، 216 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 6 افراد چل بسے، 216 نئے کیسز رپورٹ
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 افراد چل بسے جبکہ 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 افراد جاں بحق ہونے کے بعد جان لیوا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 618 ہوگئی۔

این سی اوسی‏ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 33 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔ پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہو گئی۔