Sunday, May 19, 2024

کورونا وائرس سے مزید 59 پاکستانی جاں بحق، کل تعداد 7ہزار 803 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 59 پاکستانی جاں بحق، کل تعداد 7ہزار 803 ہو گئی
November 25, 2020

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ  مزید 3ہزار 9 کیسز   رپور تہوئے ، متاثرین 3 لاکھ 82 ہزار 892 تک جا پہنچے ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد42ہزار سے تجاوز کرگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 583 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ،  ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 42 ہزار 115 ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کے متاثرین  کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک  لاکھ 66 ہزار  33 ، پنجاب میں  ایک  لاکھ 15 ہزار 786 ، خیبرپختونخوا میں  45 ہزار 314 ، اسلام آباد میں 27 ہزار 979 اور بلوچستان میں 16 ہزار 891 ہے۔

اب تک تین لاکھ 32 ہزار 974 پاکستان مہلک وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔