Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 46 پاکستانی جاں بحق ، 2338 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 46 پاکستانی جاں بحق ، 2338 نئے کیسز رپورٹ
March 13, 2021

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وئارس کے وار تھم نہ سکے ، وائرس سے مزید 46 پاکستانی جاں کی بازی ہار گئے جب کہ ایک روز میں 2338 نئے کیسز سامنے آگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  کورونا کے باعث 46 افراد جاں بحق ہوئے  جس کے بعد  کورونا کی بھینٹ چڑھنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 476 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  42 ہزار 499 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1338 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536  ہو چکی ہے ، جن میں سے 5 لاکھ 69 ہزار 296 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

سندھ میں اب تک 2 لاکھ 60 ہزار 959، پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، خیبرپختونخوا میں 75 ہزار357 ، بلوچستان میں  19 ہزار 188 ، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 ، گلگت بلتستان میں  4 ہزار 960  ، آزاد کشمیر میں  10 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 764 ہے ۔