Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 43 افرادجاں بحق، 4323 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 43 افرادجاں بحق، 4323 نئے کیسز رپورٹ
April 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 افراد جاں بحق جب کہ 4 ہزار 323 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی اوسی ) کے مطابق  گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 9.96 فیصد رہی، گزشتہ روز مزید 43 افراد کے بعد  ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 14 ہزار 821 ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز 43 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4323 نئے کیسز سامنے آئے کس کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی جن میں سے  6 لاکھ 15 ہزار 960 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔