Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ، 1808 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ، 1808 نئے کیسز رپورٹ
November 12, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ، ملک میں ایک روز میں 34 افراد جان سے گئےجس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار 55 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1808 نئے کیسز  سامنے آئے جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہارگئے ،اموات کی  مجموعی تعداد 7 ہزار 55 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 849 ہوگئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 تک پہنچ گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 72 ، پنجاب میں 1 لاکھ 8 ہزار 221 ، خیبرپختونخوا میں 41 ہزار 258 ، بلوچستان میں 16 ہزار 226  ،اسلام آباد میں 22 ہزار 765 ،آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 41 اور گلگت بلتستان میں4 ہزار 409 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 36 ہزار 686 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 736 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،1296 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔