Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس سے مزید 32 پاکستانی جاں بحق ، کل تعداد 1133 ہو گئی

کورونا وائرس سے مزید 32 پاکستانی جاں بحق ، کل تعداد 1133 ہو گئی
May 24, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے وارتھم نہ سکے ، مزید32مریض چل بسے ، ملک میں اموات کی مجموعی  تعداد1133 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 2164نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین افراد کی تعداد  54ہزار601 تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار 645 ،پنجاب میں  19ہزار 557،خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 685 ،بلوچستان میں3ہزار 306 ، اسلام آباد میں 1592گلگت بلتستان میں 619 اور آزاد جموں و کشمیر میں 197 ہے ۔

اب تک 4 لاکھ 73 ہزار607 افراد کا کورونا ٹیسٹ  لیا گیا ہے جب کہ17ہزار 198 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے ۔