Friday, May 17, 2024

کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق، 301 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق، 301 نئے کیسز رپورٹ
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر برقرار ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز 36 ہزار سے تجاوز کرگئے ، ایک روز میں 38 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 301 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 30 افراد جان کی بازی ہارگئے ، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 965 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 تک پہنچ گئی ، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664 ، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743 ، خیبرپختونخوا    میں 81 ہزار 204 ،  بلوچستان میں 19 ہزار 374 ،  اسلام آباد میں 53 ہزار 136 ،  آزاد جموں و کشمیر میں 11 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975 مریض ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح کم ہونے لگی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92فیصد رہی ، اب تک 5 لاکھ 86ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 849 ہے ، سندھ میں 5 ہزار 201 ، پنجاب میں 17 ہزار 753 ، خیبرپختونخوا   میں 6 ہزار 18 ،  اسلام آباد 6  ہزار 517 ،  گلگت بلتستان 16 ،  بلوچستان 196 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک  ہزار 148 فعال کیسز ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 282 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 95 ہزار 515 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں ۔