Saturday, May 11, 2024

کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق، 1302 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق، 1302 نئے کیسز رپورٹ
November 5, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز روز بروز پھر بڑھنے لگے  ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1302 نئے کیسز سامنے آئے اور 26 افراد جاں بحق ہوگئے  ۔ 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحت یاب ہوگئے ،گذشتہ روز 32 ہزار 376 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1302 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 893 جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 665 ہے ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار317 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہو گئی ہے ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 787 ، پنجاب میں 1 لاکھ 5 ہزار 535  ۔ خیبرپختونخوا میں 40 ہزار 22 ۔۔ بلوچستان میں 16 ہزار 26 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 694  ، آزاد جموں و کشمیر میں 4491 اور گلگت بلتستان میں 4320 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 32 ہزار 376 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1853 ہے جبکہ ایک ہزار 7 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔