Monday, May 13, 2024

کورونا وائرس سے مزید 23 پاکستانی جاں بحق ،1637 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 23 پاکستانی جاں بحق ،1637 کیسز  رپورٹ
November 10, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس کی  دوسری لہر خطرناک  ہونے لگی ،  گزشتہ روز 23 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1637 نئے کیسز سامنے آئے  ۔ فعال  کیسز کی تعداد ایک بار پھر 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ،گذشتہ روز 31 ہزار 904 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا وائرس کے 1637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔اموات کی  مجموعی تعداد 7 ہزار ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 431 ہے  ،ملک بھر میں ایکٹو کیسز 20 ہزار 45 تک پہنچ گئے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 476 ہو گئی ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 834 ، پنجاب میں 1 لاکھ 7 ہزار 329 ، خیبر پختونخوا  میں 40 ہزار 843  ، بلوچستان میں 16 ہزار 152  ، اسلام آباد میں 22 ہزار 110  ، آزاد جموں و کشمیر میں 4830 اور گلگت بلتستان میں 4378 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 31 ہزار 904 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 41 ہزار 507 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔736 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1855 ہے جبکہ 1181 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔