Wednesday, May 8, 2024

کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق،1123 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق،1123 نئے کیسز رپورٹ
November 2, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ فعال  کیسز 13 ہزار  سے تجاوز کر گئے ،گزشتہ روز27 ہزار953 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1123 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 افراد  جان کی بازی ہار گئے ،اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 835 تک پہنچ گئی ،ترجمان  کے مطابق اب تک  3 لاکھ 15 ہزار 16 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہو گئی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 331 ، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 554 ، خیبر پختونخوا  میں 39 ہزار 649 ، بلوچستان میں 15 ہزار 954 ،اسلام آباد میں 20 ہزار 89 ،آزاد جموں و کشمیر میں 4237 اور گلگت بلتستان میں 4279 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 953 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک 44 لاکھ 86 ہزار 843 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ،اس وقت 879 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔