Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے
October 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار580 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 385 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،مجموعی کیسز3 لاکھ 19 ہزار317 ہوگئے ۔ این سی او سی صحتیاب ہونے والوں کی تعداد3لاکھ4 ہزار185ہوگئی، ایکٹوکیسزکی تعداد 8ہزار552ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 385 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 10 افراد جان کی بازی ہار گئے  ، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 580 ہوگئی  ، ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 185 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 552 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 317 ہو گئی ہے  ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 294 ، پنجاب میں 1 لاکھ 764  ، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 348  ، بلوچستان میں 15 ہزار 525  ، اسلام آباد میں 17 ہزار 331  ، آزاد جموں و کشمیر میں 3118 اور گلگت بلتستان میں 3937 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 26 ہزار 951 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ 84 ہزار 796 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں  ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے  جبکہ 804 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔