Friday, April 19, 2024

سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ، مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ، مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
March 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔ سندھ میں مزید 42 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 394 ہو گئی۔ سکھر میں 260 اور کراچی میں مریضوں کی تعداد 134 ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں 83 افراد کی سفری ہسٹری نہیں۔ ملیر قرنطینہ میں 98 زائرین کو رکھا گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا کے کیسز بڑھ کر 246 ہو گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق 177 کیسز ڈی جی خان، 52 لاہور، 2 ملتان، 3 راولپنڈی اور 4 گجرات میں سامنے آئے۔ ادھر اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کے6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔ کوٹ ہتھیال میں 6 غیرملکیوں سمیت 13 لوگوں کی جماعت تبلیغ پر تھی۔ پہلے جماعت میں شامل ایک غیرملکی میں وائرس پایا گیا۔ پانچ مزید افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا۔ کورونا کے باعث 24 گھنٹوں میں 3 افراد نے دم توڑا، ایک شخص بلوچستان میں زیر علاج تھا۔ گلگت میں زیرعلاج ڈاکٹر اسامہ ریاض بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے ڈاکٹر اسامہ کی موت کی تصدیق کر دی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 275 ہے،اب تک 31 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔