Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس سے متاثرہ لڑکی کی والدہ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

کورونا وائرس سے متاثرہ لڑکی کی والدہ نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی
March 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ لندن سے آنے والی کورونا وائرس سے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے حکومتی انتظامات کا پول کھول دیا۔ متاثرہ لڑکی دانیہ کی والدہ کے مطابق ان کی بیٹی کو پہلے اسلام آباد میں چیک کرکے کلیئر کیا گیا ۔ لاہور آکر طبیعت خراب ہوئی تو اس نے خود کو سیلف آئسولیشن میں لے جاتے ہوئے خود کال کر کے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹیو آیا۔ لڑکی کی والدہ کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے دانیہ کو گنگارام اسپتال منتقل کیا، دو گھنٹے تک باہر بیٹھے رہنے کے بعد معلوم ہوا یہاں تو علاج کیلئے انتظام ہی نہیں۔ پی کے ایل آئی شفٹ کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی ایسا ہی جواب دیا۔ دانیہ کی والدہ کے مطابق محکمہ صحت کے دباؤ پر دانیہ کو فیز سکس کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے لیکن وہاں کل سے کسی قسم کا نہ علاج کیا جارہا ہے نہ ہی اسے کھانا اور اوڑھنے کیلئے کمبل دیا جارہا ہے۔