Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس سے قُلی بھی بری طرح متاثر ہو گئے

کورونا وائرس سے  قُلی بھی بری طرح متاثر ہو گئے
July 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز ) کورونا وائرس کے بعد سب کی زندگی کے معمولات بدل گئے ہیں، اسٹیشن  پر دوسروں کا سامان اٹھاکر بچوں کےلئے روٹی روزی کمانے والے قُلی بھی بری طرح متاثر ہیں۔

کورونا وائرس سےقُلی بھی متاثر ہو گئے ، اسٹیشن پر بیشتر قُلی ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھےہیں ، ٹرینیں کم چل رہی ہیں تو مزدوری بھی کم مل رہی ہے ، جب کوئی ٹرین آتی ہے تو چہروں پر خوشی آجاتی ہے۔

کام نہ ہونے کی وجہ سے کوئی اسٹیشن پر سوتا ہوا ، کوئی اخبار میں اچھی خبر تلاش کرتا نظر آتاہے ۔

قُلیوں کاکہناہےکہ پہلےہی مشکل سےگزاراہوتاتھا اب تو  زندگی بہت مشکل ہوگئی ہے۔