Thursday, April 25, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں تین لاکھ کے قریب جا پہنچیں

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں تین لاکھ کے قریب جا پہنچیں
May 14, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ دنیا بھر میں ہلاکتیں تین لاکھ کے قریب جا پہنچیں۔ متاثرین 44 لاکھ 27 ہزار سے بڑھ گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1772 ہلاک، مجموعی تعداد 85197 ہو گئی۔  برطانیہ میں مزید 494، اسپین 184 اور اٹلی میں 195 افراد ہلاک ہوے۔ فرانس میں 83، جرمنی 121، روس میں مزید 96 افراد چل بسے۔ برازیل 299، ایران 50 اور ترکی میں 58 اموات رپورٹ ہوئیں۔ کینیڈا 132، بیلجیئم 82، نیدرلینڈ 52 بھارت میں مزید 136 ہلاکتیں ہوئیں۔ کورونا کے 1657802 مریض صحت یاب بھی ہو گئے۔ قبل ازیں امریکا میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کےچیئرمین  ڈاکٹر انتھونی فاؤچی  نے امریکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹے بجا دی ۔ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے امریکی سینیٹ کمیٹی  کو بتایا تھا کہ سرکاری سطح پر جتنی ہلاکتیں رپورٹ ہو رہی ہیں، جانی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے ۔ ڈاکٹر فاؤچی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایسا کوئی بھی اقدام امریکا اور امریکیوں کیلئے تباہ کن ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس مزید پھیل جائے گا، جسے کنٹرول کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ ڈاکٹر فاؤچی نے کہا اسکولوں کو اس نظریے سے کھولنا کہ بچے کورونا سے محفوظ ہیں انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔