Tuesday, April 23, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 28ہزار 200 سے تجاوز

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 28ہزار 200 سے تجاوز
March 28, 2020

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار 200 سے تجاوز کر گئی ۔ صرف آج کے روز اسپین میں 552،ایران میں 139،بیلجیئم میں 64،جرمنی میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ۔

قاتل کورونا وائرس پوری دنیا میں  گھر اجاڑ رہا ہے ، صرف آج کے روز 898 سے زائد افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔  اسپین میں صرف آج کی روز 552 سے زائد افراد موت کی وادی میں چلے گئے جب کہ 6ہزار 529مریض سامنے آگئے ۔

ایران میں بھی  روز سینکڑوں افراد کی  اموات سامنے آرہی ہیں ۔ ایران میں آج 139 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کورونا سے متاثرہ 3ہزار 76 مریض سامنے آگئے ۔ایران میں اب تک مہلک وائرس سے 2ہزار 517 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ملک بھر میں 35ہزار 408 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

موذی مرض نے بیلجئیم میں بھی پنجے گاڑ لئے ہیں  جہاں صرف آج کے دن 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔آج 1850 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ بیلجئیم میں  کورونا وائرس سے ہونیوالی  کل ہلاکتیں353 ہیں جبکہ وائرس نے 9ہزار 134 افراد کو متاثر کیا ہے ۔

آج انڈونیشیا  میں  15 ،فلپائن میں  14 ،آسٹریلیا اور سوئٹزر لینڈ  میں  10،10 امریکا میں  8، جنوبی کوریا میں 5، میکسیکو  اورارجنٹائن  میں  چار،چار افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ۔

آج کورونا وائرس سے چین،رومانیہ  اور یوکرائن  میں 3،3 جبکہ بلغاریہ  اورعراق  میں دو ،دو جب کہ کانگو ،ازبکستان ،برنائی ،ہنگری ،کوروشیا ،ناروے ،آسٹریلیا،برازیل،ملائیشیا، تھائی لینڈ ،میں ایک ایک  شخص ہلاک ہوا۔