Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں
April 30, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بدستور کورونا وائرس کے نرغے میں ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 2 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس پھر زور پکڑنے لگا۔ 24 گھنٹوں میں مزید 765 افراد جان سے گئے۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 97 تک جا پہنچی۔ چار ہزار نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے نئے اعداد و شمار میں اسپتالوں سے باہر ہونے والی ہلاکتیں بھی شامل ہیں ۔برطانیہ بھر میں دوران سفر ماسک ضروری قرار دئیے جانے کا امکان ہے۔ ادھر دنیا بھر کے 32 لاکھ 21 ہزار کورونا متاثرین میں سے 10 لاکھ سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکا میں 1 لاکھ 47 ہزار 411، اسپین میں تقریباً 1 لاکھ 33 ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 1 لاکھ 23 ہزار 500، چین میں 77 ہزار 610 کورونا متاثرین صحتیاب ہو گئے ہیں۔ ایران میں 73 ہزار 791، اٹلی میں 71 ہزار 252 مریض صحتیاب ، فرانس میں 48 ہزار 228، ترکی میں 44 ہزار 40 متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔