Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاک افراد کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز
December 7, 2020

نیو یارک (92 نیوز)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی،امریکا میں مزید 1076، میکسیکو 593، اٹلی میں 564 مریض ہلاک ہو گئے ۔

روس میں 457، بھارت میں 374، ایران میں  294، برطانیہ میں 231 اموات ہوگئیں۔ پولینڈ میں  228، ترکی میں  195، جرمنی میں  184 ، فرانس میں مزید 174 مریض چل بسے۔

یوکرین میں  167، ہنگری میں  162، انڈونیشیا میں  151، جنوبی افریقہ میں مزید 139 ہلاکتیں ہوئیں۔ کورونا متاثرین کی عالمی تعداد 6 کروڑ 74 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

امریکا میں ایک  لاکھ70 ہزار سے زائد، بھارت میں 32 ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترکی میں 30 ہزار402، روس میں مزید 29 ہزار39 کورونا کیسز سامنے آگئے ہیں۔

دنیا بھرمیں کورونا کے4 کروڑ65 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ۔