Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین 33 لاکھ سے بڑھ گئے

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرین 33 لاکھ سے بڑھ گئے
May 1, 2020
 لندن (92 نیوز) کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 2 لاکھ 34 ہزار اور متاثرین 33 لاکھ سے بڑھ گئے۔ برطانیہ میں مزید 674، برازیل 390، فرانس 289، اٹلی 285، اسپین میں  268 اموات ہوئیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق جبکہ اموات 162 اور متاثرین کی تعداد 22 ہزار 753 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے امریکا میں مزید 2 ہزار 200 سے زائد افراد جان سے گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرین 11 لاکھ کے قریب پہنچ گئے۔ ادھر صدر ٹرمپ نے پھر چین پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام لگا دیا اور کہا وائرس کے ووہان لیب سے جڑے تعلق کے شواہد دیکھے ہیں جبکہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کورونا پر ٹرمپ سے اختلاف کیا ہے اور کہا وائرس انسانوں کا تیار کردہ یا جینیاتی طور پر تبدیل کرکے نہیں بنایا گیا۔