Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس سے آج کے روز 3ہزار سے زائد افراد ہلاک

کورونا وائرس سے آج کے روز 3ہزار سے زائد افراد ہلاک
April 1, 2020

لاہور ( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس  سےہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، صرف آج یکم اپریل کے روز تین ہزار 96 سے زائد افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ دنیا بھر میں کل ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار 398 سے تجاوز کر گئی جبکہ آج کے روز ہی 47 ہزار 655 سے زائد  مزید کیسز رپورٹ ہوئے  ، فٹبال کلب مارسے کے سابق صدر پاپ ڈیوف بھی چل بسے جبکہ شہزادہ چارلس صحت یاب ہوگئے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں رپورٹ ہوئیں جہاں  آج کے روز 727 افراد موت کی وادی میں چلے گئے  اور 4 ہزار 782 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اٹلی کے بعد دوسرا نمبر  اسپین کا ہے جہاں آج کے روز 589 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 6  ہزار 213  کیسز رپورٹ ہوئے ۔

برطانیہ میں  آج کے روز 563 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 4 ہزار 324 مزید مریض سامنے آگئے ، برطانیہ میں اب تک 3 ہزار 36 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔

سپر پاور امریکا کے حالات بھی کچھ زیادہ مختلف نہیں جہاں آج 341 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث لقمہ اجل بن گئے جبکہ 11 ہزار  759 نئے مریض سامنے آگئے ہیں ۔ امریکا میں اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 394 رپورٹ ہوئی ہیں ۔

ایران میں آج 138 افراد ہلاک ، 2988 نئے کیسز سامنے آئے ، بیلجئیم میں آج 123 ، نیدر لینڈز میں 134 ، سویٹزر لینڈ میں 28، ترکی میں  63 ، آسٹریا میں  18 ، جنوبی کوریا میں 3 افراد موذی مرض سے ہلاک ہو گئے ۔

کینیڈا میں  7، پرتگال میں  27 ، برازیل میں  5 ، اسرائیل میں تین ، سویڈن میں  59 ، آسٹریلیا میں ایک ، ناروے میں چار ، آئیرلینڈ  اور ڈینمارک میں 14،14 افراد مہلک بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے ۔

کورونا وائرس نے چلی میں 4، ملائیشیا میں دو ، روس میں 7 ، ایکواڈور میں  14، رومانیہ میں چار ، پولینڈ میں تین ، لکسمبرگ میں 6 ، فلپائن میں 8 ، تھائی لینڈ میں دو ، سعودی عرب میں چھ ، انڈونیشیا میں  21 ، انڈیا میں 10 ، یونان میں ایک ، ڈومینیکا ریپبلک میں  چھ ، میکسیکو میں ایک ، سربیہ میں پانچ ، ارجنٹینا میں ایک اور الجیریا میں 14 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے ۔

ہنگری میں آج چار ، لبنان میں دو جبکہ اسٹونیا ، موراکو ، مالدووا ، ، بلغاریہ  ، سلوواکیہ ،  قازقستان ، یوروگوئے کریپس ، سینگال ،بیلا روس ،بولی ویا ، بنگلہ دیش ، ٹوگو ، مالی ، سینٹ مارٹین ،اور ارمینیا میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔

اندورا ، شمالی مقدونیہ میں دو ، دو جب کہ ہونڈراس میں تین  افراد ہلاک ہوئے ۔