Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 8 ہزار 246 ہو گئیں

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 8 ہزار 246 ہو گئیں
March 18, 2020
 تہران (92 نیوز) کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے وبال جان بن گیا ۔ وائرس سے دنیا بھر میں اموات 8 ہزار 246 ہو گئیں۔ متاثرین 2 لاکھ 3 ہزار 600 سے بڑھ گئے۔ ایران میں مزید 147 ، اسپین 83، انڈونیشیا 12، امریکا میں سات مریض ہلاک ہوئے۔ ترکی، بنگلہ دیش اور برکینا فاسو میں پہلی اموات ہو گئی۔ ادھر کورونا وائرس یورپ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑا ۔ یورپ میں کورونا متاثرین چین سے بڑھ گئے۔ وائرس تمام امریکی ریاستوں میں پہنچ گیا۔ ملائیشیا، بیلجیئم اور ارجنٹائن میں بھی لاک ڈاؤن ہے۔ تیونس میں کرفیو نافذ ہے۔ برطانیہ میں بھی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ برطانوی وزیر خزانہ نے کاروباری کمپنیوں کی اعانت کیلئے 330 ارب پاونڈ کے قرضوں کا اعلان بھی کیا ہے۔ دوسری جانب بیلجیئم کی وزیراعظم صوفی ویلمس نے پورے ملک کو 5 اپریل تک لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے شہریوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے اور انہیں صرف سپرمارکیٹس، فارمیسی اور بنکوں تک جانے کی اجازت ہو گی۔ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہو گی۔