Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس سے خون کی کمی کے شکار بچے بھی شدید متاثر

کورونا وائرس سے خون کی کمی کے شکار بچے بھی شدید متاثر
April 8, 2020

پشاور ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر افراد کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے  وہیں خون کی کمی کے شکار بچے بھی شدید متاثر ہیں ۔

کئی دنوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے خون عطیہ کرنے والوں کی کمی ہے ، صوبے کے بیشتر تھیلیسیمیا سنٹرز میں خون ختم ہو گیا جس کی وجہ سے اب مزید ان مریضوں کو خون دینا مشکل ہو گیا ہیں۔

          کوئی خون دینے آئے گا تو ہم زندہ بچ پائے گے،یہ نعرہ ہے ان ننھے بچوں کا جو لاک ڈاؤن کے باعث خون سے محروم ہوتے جارہے ہیں ،ان کے بقول خون عطیہ کرنے والے بہت ہیں مگر گھروں میں محصور رہنے والوں کو جن ٹرانسپورت کی سہولت ہی میسر نہ ہو تو وہ بلڈ بینگ کیسے پہنچیں گے۔

صوبہ بھر کے تھیلیسیمیا سنٹرز میں ذخیرہ کئے گئے خون کا سٹاک ختم ہو گیا تو خون کے امراض میں مبتلا بچوں کوفکر لاحق ہوگئی ۔

اگر ان کے لئے باقاعدگی سے خون کا انتظام نہ ہو سکا تو خدا نخواستہ ان کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے،خون کی کمی کے باعث بہت سے بچے بدن کے دکھنے کی شکایت کر رہے ہیں،

ننھے منے بچوں کی زندگیوں کو بچانا ،ہم سب کی ذمہ داری ہے  ، لاک ڈاؤن کے باعث جہاں خون کے عطیات کی کمی آئی ہے وہیں ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو سنٹرز تک لانا بھی والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔