Sunday, May 12, 2024

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی

کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 365 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 266 ، پنجاب میں 1 لاکھ 72 ہزار 54 ، کے پی کے میں 72 ہزار 424 ، بلوچستان میں 19 ہزار 49 ، اسلام آباد میں 44 ہزار 373 ، آزاد جموں و کشمیر میں 10 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 94 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 46 ہزار 371 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار 98 ہے۔ سندھ میں 12 ہزار 52 ، پنجاب 5 ہزار 222 ، کے پی کے میں 2 ہزار 217 ، اسلام آباد 1 ہزار 787 ، گلگت بلتستان 11 ، بلوچستان 95 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 714 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 338 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 89 لاکھ 90 ہزار 176 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔