Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بڑی عمر والوں کے ساتھ نوجوانوں کو بھی احتیاط کی ضرورت

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے بڑی عمر والوں کے ساتھ نوجوانوں کو بھی احتیاط کی ضرورت
March 30, 2020
 لندن (92 نیوز) کورونا وائرس سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ بڑی عمر والوں کے ساتھ نوجوانوں کو بھی انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں نوجوان نسل بھی کورونا کا شکارہونے لگی۔ لندن میں کورونا سے ہلاک افراد میں 19 سالہ نوجوان  اطالوی شیف لوکا ڈی نکولا بھی شامل ہے جسے کھانسی اور بخار کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جہاں  ڈاکٹروں نے  اسے بالکل صحت مند قرار دیتے ہوئے کورونا سے پاک قرار دیا تاہم وہ صرف ایک ہفتے بعد پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث کورونا کا شکار ہو کر چل بسا۔ پرتگال میں چودہ سالہ لڑکا وکٹر گوڈینو بھی کورونا کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا گیا۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والی 22 سالہ  امریکی  لڑکی ایمی نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کورونا کے دوران اپنی تکلیف دہ زندگی کو بیان کیا۔ اس نے لکھا پہلے پہل  مجھے بخار ہوا تو زیادہ تکلیف محسوس نہ ہوئی  لیکن پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو آہستہ آہستہ میری حالت انتہائی خراب ہوتی گئی ۔ ہر لمحہ ایسا محسوس ہوا کہ جیسے ابھی موت کے منہ میں چلی جائوں گی۔