Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھروں تک محدود رہیں ، طبی ماہرین

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گھروں تک محدود رہیں ، طبی ماہرین
March 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ بھرمیں کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اورموسم کی تبدیلی سے بچے بھی نزلہ ،زکام ، کھانسی اور بخار کا شکار ہوکر اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں پر والدین پریشان ہیں لیکن طبی ماہرین کاکہناہے ہرنزلہ زکام کورونا نہیں ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں بچوں کو کورونا وائرس  سے بچانے کے لئے ان کو گھروں تک محدود رکھیں  ،معمولی بیماری پر اسپتال مت لائیں جبکہ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے مفید خوراک کھلائیں ۔

طبی ماہرین کا مزید کہناتھاکہ مرد و خواتین کو چاہئے کہ اپنے آپ کو صاف ستھرارکھیں ،گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں ،سینی ٹائزر،ماسک اور گلوز کا استعمال کریں ۔

دوسری جانب سے سندھ بھرمیں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جس میں سے 70.فیصد افراد لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں۔