Wednesday, April 24, 2024

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات ، پاکستانی سفارت خانہ میں قونصلر سروس کے اوقات مختصر

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات ، پاکستانی سفارت خانہ میں قونصلر سروس کے اوقات مختصر
March 25, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ میں قونصلر سروس کے اوقات مختصر کر دیئے گئے۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا سفارت خانے میں انتہائی ضرورت میں تشریف لائیں۔ پاسپورٹ اور دیگر معلومات آن لائن یا بذریعہ فون کرکے حاصل کریں۔ https://twitter.com/asadmk17/status/1242511679507791878?s=20 ادھر ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کی پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید  کے ساتھ ویڈیو کانفرنس  ہوئی جس میں کورونا وائرس اور پاکستان پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔