Thursday, March 28, 2024

کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 50 افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے ایک روز میں مزید 50 افراد جان سے گئے
December 11, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے ملک میں ایک روز میں مزید 50 افراد جان سے گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 653 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 47 کیسز سامنے آ گئے اور 42 ہزار 596 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ ملک بھر میں فعال کیسوں کی تعداد 44 ہزار 582 ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 ہو گئی۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 092 ہے۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 91 ہزار 246 ہو گئی۔ پنجاب میں 1 لاکھ 25 ہزار 897 ، خیبرپختونخواہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 51 ہزار 172 ہے اور اسلام آباد میں 34 ہزار 014 ، بلوچستان میں 17 ہزار 650 ہے۔

ادھر چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ معروف افضل ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے۔ ٹھٹھہ میں کورونا سے انتقال کرنے والے وزیراعلیٰ کے مشیر اعجاز شیرازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔