Friday, May 17, 2024

کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 75 پاکستانی جاں بحق،1388 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس  سے ایک دن میں مزید 75 پاکستانی جاں بحق،1388 نئے کیسز رپورٹ
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے ، ایک دن میں 75 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 1388 نئے کیسز سامنے آئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد جاں بحق  ہو گئے جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 13 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز  کورونا وائرس کے 1388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں دو لاکھ 58 ہزار 679، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار 395، خیبرپختونخوا میں 72 ہزار 72 ہزار 801 ، بلوچستان میں  19 ہزار 76 ، اسلام آباد میں  44 ہزار 690، آزاد جموں و کشمیر میں دس ہزار 319 اور گلگت بلتستان میں چار ہزار 956 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

این سی او سی حکام کے مطابق  کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 94.9 فیصد رہی ، اب تک 5 لاکھ 54 ہزار 255 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا سے ایکٹو کیسز کی تعداد 6 ہزار 648 ہے ، سندھ میں  6 ہزار 449 ، پنجاب میں  5 ہزار 296،خیبرپختونخوا میں دو ہزار 203، اسلام آباد ایک ہزار 872 ، گلگت بلتستان میں  9، بلوچستان میں  108 اور آزاد کشمیر میں کورونا  کے 711 فعال کیسز ہیں ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  32 ہزار 945 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے  ہیں ، ملک بھر میں  اب تک 90 لاکھ 55 ہزار 69 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔