Friday, March 29, 2024

کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 36 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے ایک دن میں  مزید 36 افراد جاں بحق
December 14, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ایک دن میں مزید 36 اموات سامنے آ گئیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 362 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 362 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 36 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 832 تک پہنچ گئی ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 تک پہنچ گئی ، سندھ میں ایک لاکھ 95 ہزار 702 ، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار 541 ، خیبرپختونخوا  میں 52 ہزار 449 ، بلوچستان میں 17 ہزار 745 ، اسلام آباد میں 34 ہزار 840 ،آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 719 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔  اب تک 3 لاکھ 84 ہزار 719 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہے۔

سندھ میں 25 ہزار 201، پنجاب میں 9 ہزار 178، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 710 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 129، بلوچستان میں 511 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد ایک ہزار 283 تک پہنچ گئی ۔