Friday, May 10, 2024

کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 18 افراد جاں بحق

کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 18 افراد جاں بحق
November 19, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر  شدید ہو گئی ، ایک دن میں مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ  دو ہزار 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 547 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 899 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق  ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے ، کورونا متاثرین 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہیں جب کہ  صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 674 ہے۔

، این سی او سی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک  لاکھ 58 ہزار 559 ہوگئی، پنجاب میں ایک  لاکھ 12 ہزار 284 اورخیبرپختونخوا  میں 43 ہزار 52 ہو گئی،  اسلام آباد میں 25 ہزار 278 اوربلوچستان میں 16 ہزار 582 ہو گئی۔