Friday, April 26, 2024

کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تدفین کیلئے ایس او پیز جاری

کورونا وائرس سے انتقال کرنیوالوں کی تدفین کیلئے ایس او پیز جاری
May 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے نے کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کو کی تدفین کے لیے ایس او پیز جاری کردئیے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق میت کو دیکھنے والے افراد کے لیے بھی گلوز، ماسک، گاؤن اور حفاظتی شیلڈ کا استعمال لازمی ہوگا، میت کو شفٹ کرنے کے دوران موومنٹ کو کم سے کم رکھا جائے، میت کو کپڑے میں لپیٹ کر جتنی جلدی ممکن ہوسکے جنازہ گاہ پہنچایا جائے۔ ایس او پیز کے مطابق میت سے کسی بھی قسم کے اخراج نہ ہونے کی صورت میں باڈی بیگز کا استعمال ضروری نہیں۔ میت کو ایمبولینس یا کسی بھی گاڑی میں ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔ دفنانے سے پہلے جسم کو اچھے سے ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد سکھایا جائے، سفید کپڑے کے کفن سے ڈھانپا جاسکتا ہے۔ تدفین کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے پی پی ایز کا استعمال اور ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق رشتہ دار اور دوست میت کو دیکھ سکتے ہیں لیکن چھونے یا چومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میت کو دیکھنے والے افراد کے لیے ہاتھوں کو بار بار دھونا لازمی ہے۔ نماز جنازہ میں صرف قریبی عزیز ہی شرکت کریں دوران نماز 2 میٹر کا فاصلہ اور ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔ میت کی تدفین کی تیاری کرنے والے افراد کے کپڑے 60-90 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں فوری دھوئے جائیں۔