Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس سے امریکا میں 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے امریکا میں 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے
April 24, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی۔ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد افراد جان سے گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ کورونا وائرس کا عالمی پھیلاؤ جاری ہے۔ متاثرین کی تعداد ستائیس لاکھ سے بڑھ گئی۔ ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ جہاں کورونا ہر سو موت بکھیر رہا ہے وہیں ساڑھے سات لاکھ افراد موذی وبا کو شکست دینے میں بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔ جرمنی ایسے ممالک میں سرفہرست ہے جہاں ایک لاکھ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں مزید دو ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سب سے زیادہ پانچ سو سات اموات نیویارک میں رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں مجموعی اموات پچاس ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔ برطانیہ میں ایک روز کے دوران چھے سو اڑتیس ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ فرانس میں مزید پانچ سو سولہ، اٹلی میں چار سو چونسٹھ اور اسپین میں چار سو چالیس مریض ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو میں ایک ہی روز میں نناوے ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ برازیل میں چوبیس گھنٹوں میں مزید اٹھارہ مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ بھارت میں چالیس مزید اموات کے ساتھ مجموعی ہلاکتیں سات سو اکیس ہو گئیں۔ ملک میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتے ہوئے تئیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔