Thursday, May 9, 2024

کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 62 افراد جان سے گئے

کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 62 افراد جان سے گئے
February 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے شرح اموات پھر زیادہ ہو گئی۔ 24 گھنٹوں میں 62 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 72 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 62 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 128 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 591 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758 ، پنجاب میں 1 لاکھ 61 ہزار 757 ، کے پی کے میں 68 ہزار 786 ، بلوچستان میں 18 ہزار 891 ، اسلام آباد میں 42 ہزار 188 ، آزاد جموں و کشمیر میں 9 ہزار 291 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 92.4 فیصد رہی۔ اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 30 ہزار 512 ہے۔ سندھ میں 19 ہزار 9 ، پنجاب 7 ہزار 541 ، کے پی کے میں 2 ہزار 163 ، اسلام آباد 1 ہزار 258 ، گلگت بلتستان 23 ، بلوچستان 82 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 436 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 713 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 88 ہزار 91 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔