Thursday, May 16, 2024

کورونا وائرس سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 3, 2020

لاہور (92 نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ،اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 849 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1167 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ،اموات کی  کل تعداد 6 ہزار 849 ہو گئی ۔ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 446 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 965 ہو گئی ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 36 ہزار 260 ہو گئی ہے ،سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 774 ، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 894  ، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 749 ، بلوچستان میں 15 ہزار 977 ،اسلام آباد میں 20 ہزار 243 ،آزاد جموں و کشمیر میں 4330 اور گلگت بلتستان میں 4293 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 984 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ،ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 14 ہزار 827 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ،735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں  ،اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 911 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔