Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس دنیا میں 20 لاکھ 30 ہزار زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس دنیا میں 20 لاکھ 30  ہزار زندگیاں نگل گیا
January 17, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا وائرس دنیا میں 20لاکھ 30 ہزار زندگیاں نگل گیا۔ متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 49 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

امریکا میں مزید 3 ہزار 377 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار تک جا پہنچی۔ برطانیہ میں مزید ایک ہزار 295، میکسیکو میں ایک ہزار 106، برازیل میں ایک ہزار59  افراد چل بسے۔

روس میں مزید 590، جرمنی میں 584، اٹلی میں 475افراد لقمہ اجل بن گئے۔