Friday, April 19, 2024

کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا
April 15, 2020

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے ، آج کے دن اور تادم تحریر 1408 افراد مہلک بیماری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

آج کورونا وائرس سے اسپین میں 324،283 ،امریکا میں  17،چین میں ایک ،ایران میں  94 ،بیلجئیم میں 283،نیدرلینڈز میں 189،سوئٹزر لینڈ میں 16،برازیل میں 25،روس میں  28 ،پرتگال میں 32،آسٹریا میں 9 اور اسرائیل میں 3افراد ہلاک ہوئے ۔

مہلک وائرس سےسویڈن میں 170،بھارت اور جنوبی کوریا میں تین تین ،پولینڈ میں پانچ ، رومانیہ میں 11 ،ناروے میں تین ،ڈنمارک میں دس، آسٹریلیا میں  میں دو ، پاکستان میں گیارہ ، فلپائن میں 14، میکسیکو میں  74 ،انڈونیشیا میں دس ، ملائیشیا میں ایک ،یوکرائن میں دس، اور بیلاروس میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔