Wednesday, May 1, 2024

کورونا وائرس دنیا بھر میں 53 ہزار 457 سے زائد زندگیاں نگل گیا

کورونا وائرس دنیا بھر میں 53 ہزار 457 سے زائد زندگیاں نگل گیا
April 3, 2020

لاہور ( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس نے تقریباً ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے  اور اب تک 53 ہزار 457 افراد اس مہلک وائرس کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

کورونا وائرس  کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 13 ہزار 915 افراد موت کی وادی میں جا چکے ہیں ،دوسرے نمبر پر اسپین ہے جہاں مہلک وائرس 10 ہزار 348 افراد کی زندگیاں چھین چکا ہے جبکہ سپر پاور امریکا   کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی فہرست  میں تیسرے نمبر پر آچکا ہے جہاں 6 ہزار 95 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

کورونا کی وباء سے فرانس میں 5 ہزار 387 ،چین میں 3ہزار 322،ایران میں 3 ہزار 160 ،برطانیہ میں 2ہزار 921 ،جرمنی میں  1ہزار 107سوئٹزر لینڈ میں  565 ،ترکی میں 356،بیلجئیم میں 1ہزار 143 ،نیڈرلینڈز میں 1ہزار 339 ،کینیڈا میں 173 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

آسٹریا میں 158،جنوبی کوریا میں 174،پرتگال میں 209 ،برازیل میں 327، اسرائیل میں 36،سویڈن میں 308،آسٹریلیا میں 28 ،ناروے میں 50،روس میں  34،چیک ریپبلک میں 46، آئر لینڈ میں  98 ،ڈینمارک میں  123 ،چلی میں  18،ملائیشیا میں 53،ایکواڈور میں 120،پولینڈ میں 59،فلپائن میں 136،رومانیہ میں 116،جاپان میں  63 ،انڈیا میں 72 ،لیکسمبرگ 30،پاکستان 35،انڈونیشیا میں  181 ،تھائی لینڈ میں 19،سعودی عرب میں 21 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

فن لینڈ میں 19،یونان میں 53،میکسیکو میں 50،پانامہ میں 37، جنوبی افریقہ میں  5 ،پیرو میں  55 ،ڈومینیکن ریپبلک میں 60،آئس لینڈ میں 4،ارجنٹائن میں 37،سربیا میں 31،کولمبیا میں سنگاپور میں 5،متحدہ عرب امارات میں 8،کروشیا میں  7،الجیریا میں 86،ایسٹونیا میں 12،قطر میں 3 ،یوکرین میں 23،سلووینیا میں  17،نیوزی لینڈ میں ایک ،مصر میں  58 ،ہانگ کانگ میں 4،عراق میں  54،ارمینیہ  میں  7 ، موراکو میں 47،لیتھونیا  میں  9،بحرین میں  4،ہنگری میں  26 ،لبنان میں  17،مولدووا میں 6 ،بلغاریہ میں 12 ،تیونس میں  14 ،قازقستان میں 3،آذربائیجان میں 5،اندورا میں  15 ،سلوواکیہ میں ایک ،کوسٹاریکا میں  دو، شمالی مقدونیہ میں 11،یوروگوئے  میں چار،سائپرس میں 10،تائیوان میں  5 ،کیمرون میں 7،بیلاروس میں  4 ،اردن میں 5،برکینا فاسو میں  اور البانیہ میں  16 ، 16 ،افغانستان میں  6 ،اومان میں ایک، سان مرینو میں 30 ،کیوبا میں  6 ،ہونڈرس میں 15 ،ازبکستان میں دو ،گھانا میں پانچ ، سینیگال میں ایک شخص ہلاک ہوا۔