Wednesday, May 8, 2024

کورونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے ، تحقیق

کورونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے ، تحقیق
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس خواتین کی نسبت مَردوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے،نئی تحقیق کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے مَردوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں پہنچنے کے امکانات خواتین کی نسبت 3 گنا زیادہ ہیں ۔

کورونا وائرس سے متعلق نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف  سامنے آیا  کہ عالمی وباء خواتین کی نسبت مردوں کیلئے زیادہ خطرناک ہے، سائنسدانوں نے 46 ممالک کے 30 لاکھ سے زائد مصدقہ کورونا کیسز کا جائزہ لیا تو انہیں پتہ چلا کہ مرد و خواتین میں کورونا کیسز کی شرح برابر ہے۔ تاہم مَردوں کے آئی سی یو تک پہنچنے کے امکانات خواتین کی نسبت تین گنا زیادہ ہیں جبکہ مَردوں کے کورونا وبا سے ہلاک ہونے کے امکانات بھی 39 فیصد زیادہ ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار وبا سے برسرپیکار ڈاکٹروں کیلئے معاون ثابت ہوں گے اور وہ اب علاج کے دوران مریضوں کی جنس کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں گے۔

تحقیق کےمطابق خواتین قدرتی طور پر ٹائپ ون انٹر فیرون پروٹین پیدا کرتی ہیں، جو مدافعتی نظام کو غیرمعمولی رد عمل دینے اور بعد ازاں وبا کو خطرناک صورت اختیار کرنے سےباز رکھتے ہیں۔