Saturday, April 20, 2024

کورونا وائرس خطرہ، حکومت لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے ، شہباز شریف

کورونا وائرس خطرہ، حکومت لاک ڈاؤن کی تیاریاں کرے ، شہباز شریف
March 22, 2020

لندن ( 92 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کورونا وائرس کے باعث حکومت سے لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس  سے خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی ۔ شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاؤن کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں ، تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا، جس سےکسی بھی نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعدرفیق کاکہنا ہے کہ کورونا پر پارلیمنٹ کی کمیٹی کی تشکیل ہونا اچھی بات ہے ،  اس میں کیا دقت ہےکہ وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے معاملے پراکٹھاکریں اور اس کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی کے سینئررہنما خواجہ سعدرفیق کوفون کرکے رہائی پرمبارکباد دی ، انہوں نے خواجہ سعدرفیق کو کوروناوائرس کے پیش نظراحتیاط کامشورہ دیا۔