Wednesday, May 8, 2024

کورونا وائرس ایک روز میں مزید 56 جانیں نگل گیا

کورونا وائرس ایک روز میں مزید 56 جانیں نگل گیا
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا وائرس ایک روز میں مزید 56 جانیں نگل گیا، اموات کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار603 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 3 ہزار 138 نئے کیسز سامنے آئے  جبکہ 56 افراد جان کی بازی ہارگئے ،  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 تک پہنچ گئی ۔

سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687 ، پنجاب میں 1 لاکھ 25 ہزار 250 ، کے پی کے میں 50 ہزار 762 ، بلوچستان میں 17 ہزار 604 ، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 ، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 517 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 87.2 فیصد رہی، اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 96، پنجاب میں 10 ہزار 145، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 690 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 344 ،گلگت میں 156، بلوچستان میں 523 ، آزاد کشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 1 ہزار 422 تک پہنچ گئی۔